قومی
پاکستان، ترکمانستان کا تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پرکام کی رفتار تیز کرنے پراتفاق
پاکستان اور ترکمانستان نے ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں نگران وزیرتوانائی محمد علی اور پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر Atadjan Movlamov کی ملاقات میں ہوا۔
ملاقات میں تاپی منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے دونوں طرف سے باقاعدگی سے اجلاسوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تاپی منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کی جلد تکمیل سے علاقائی تعاون کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔