بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیرتجارت کی ازبکستان کیساتھ دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے ہرممکن سہولیات کی یقین دہانی

صنعتوں اور تجارت کے نگران وزیر گوہر اعجاز نے ازبکستان سے دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے یہ بات ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف سے  کو اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی تجارت کے معاملات پر بات چیت کی اور تجارتی شراکت داری اور مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کی امید ظاہر کی۔ازبک سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان مستحکم تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ازبک صدر اور وزیراعظم کی طرف سے نیک تمناں کا اظہار کیا۔

اشتہار
Back to top button