بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

برکس میں شمولیت کی دعوت کو سراہتے ہیں، سعودی عرب

سعودی عرب نے برکس میں شمولیت کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ برکس میں شمولیت کی تفصیلات کا جائزہ لے کر گروپ میں شامل ہونے کا فیصلہ کریں گے۔سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ دنیا کی اُبھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم برکس میں شمولیت کی دعوت کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برکس معاشی تعاون مضبوط بنانے کے لیے فائدہ مند اور اہم چینل ہے، برکس میں شمولیت کی تفصیلات کا جائزہ لیں گے اور یکم جنوری سے پہلے شمولیت کا مناسب فیصلہ کریں گے۔

برکس گروپ نے آج 6 نئے ممالک سعودی عرب، یو اے ای، ایران، مصر، ارجنٹائن اور ایتھوپیا کو گروپ میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔نئے ممالک کی شمولیت یکم جنوری 2024 سے نافذ العمل ہو گی، برکس برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل تنظیم ہے۔

اشتہار
Back to top button