بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ٹوبیکو انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خلاف ایف ابی آر کی کاروائی قابل ستائش ہے: پاکستان ٹوبیکو کمپنی

 پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ کہ گزشتہ دن ایف بی آر کی جانب سے ایک بڑی سگریٹ بنانے والی کمپنی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کم از کم قیمت والے قوانین اور ٹیکس چوری کے شبے میں سگریٹس کی بڑی کھیپ کو ضبط کیا گیا جس کی خبر اخبارات میں بھی شائع ہوئی تاہم اس کاروائی کا تعلق پاکستان ٹوبیکو کمپنی آپریشنز کے ساتھ نہیں ہے۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی گورننس کے اعلی معیار اور حکومت کی جانب سے وضع کیے گئے تمام قواعدو ضوابط پر مکمل عمل پیرا ہونے پر یقین رکھتی ہے۔ پی ٹی سی کا کہنا ہے کہ اس سال فروری میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں بے پناہ اضافے کے باعث تمباکو کے شعبے میں ٹوبیکو کنٹرول قونین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انفورسمنٹ ایکشن کی مکم حمایت جاری رکھیں گے۔

کمپنی کی جانب سے اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کی روک تھام اور نان سموکرز کے تحفظ کے حوالے سے وزارت صحت کی جانب سے 2002 میں جاری کیے گئے آرڈیننس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تا کہ قانونی طور پر کام کرنے والی سگریٹس کمپنیوں کو یکساں کاروباری مواقع میسر ہو سکیں۔

اشتہار
Back to top button