قومی
چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد میں سے 2 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا
چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد میں سے 2 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جب کہ باقی افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے، ریسکیو آپریشن میں اس وقت پاکستان آرمی کے 4 ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔
#PakistanArmy #ISPR,#battagram pic.twitter.com/C7q8B4TNrX
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) August 22, 2023
پاکستان ٹیلی ویژن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بچے کو ریسکیو کرنےکی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ آرمی کا ہیلی کاپٹر چیئر لفٹ میں پھنسے ایک بچے کو ریسکیو کرکے لے جارہا ہے، ایس ایس جی کمانڈو نے ایک بچے کو تھام رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بچے صبح 7 بجے کے وقت چیئرلفٹ کے ذریعے اپنے اسکول جارہے تھے کہ لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹنے سے چیئرلفٹ تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئی۔