بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اقلیتوں کےتحفظ پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہےکہ اقلیتوں کےتحفظ پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، متحد ہوکر مقابلہ کریں گے، سانحہ جڑانوالہ سماج میں  موجود مرض کی نشاندہی کرتا ہے۔نگران وزیراعظم جڑانوالہ کے علاقے عیسیٰ نگری پہنچے اور گرجا گھر کی از سر نو تعمیرکا جائزہ لیا، بعدازاں تقریب میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار  یکجہتی کیا اور امدادی چیک تقسیم کیے، انہوں نے تمام متاثرین کو گلے سے لگایا۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سانحہ جڑانوالہ ہمارے سماج میں موجود ایک مرض کی نشاندہی کرتا ہے، یہ انسانی رویہ ہے جو شیطان کی طرح روپ دھارتا ہے، انتہاپسندی ایک رویہ ہے جس کا کسی مذہب اور  فرقے سےکوئی تعلق نہیں، بطور  امتی ہم مسیحی بھائیوں کی حفاظت کے  ذمہ دار ہیں۔

 

 

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں ہمارا رویہ الفاظ سے زیادہ عمل سے نظر آئےگا، انسانیت کے دشمنوں کا متحد ہوکر مقابلہ کریں گے، کوئی معاشرہ عدل و انصاف کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا، اقلیتوں کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے، سانحہ جڑانوالہ کا پتہ چلا تو میں دل سے دکھی ہوا، اقلیتوں کے جان ومال پرکوئی بھی شخص یا گروہ حملہ آور ہوگا تو  ریاست مظلوم کے ساتھ ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم میجورٹی ازم پر یقین نہیں رکھتے، آپ جھنڈے میں محض سفید رنگ نہیں ہیں، اقلیتوں کے تحفظ کے معاملے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔

اشتہار
Back to top button