قومی
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ دورہ پاکستان پر پہنچ گئے
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ ایک وفد کے ہمراہ چار روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے۔ایئرپورٹ پر نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران سعودی وفد پاکستانی حکام سے پاکستانی حج و عمرہ زائرین کو دی جانے والی سہولیات، روڈ ٹو مکہ منصوبے سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کرے گا۔سعودی وزیر حج صدر نگراں وزیراعظم اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گے۔دورہ کرنے والے سعودی وفد میں سعودی سول ایوی ایشن اور ایئر لائنز اور دیگر محکموں کے سربراہان شامل ہیں۔