بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پارٹی اور سینیٹ رکنیت سے مستعفی

نگران وزیراعظم اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے پارٹی اور سینیٹ رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری کردہ بیان میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے طور پر مجھے جو بنیادی ذمہ داری سونپی گئی ہے، میں نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی اپنی رکنیت چھوڑنے اور سینیٹ کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے، سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

یہ اعلان سبکدوش ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان دو دور کی بات چیت اور اس عہدے کے لیے ممکنہ انتخاب کے بارے میں کئی دنوں سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد نگران وزیر اعظم کے عہدے کے لیے انور الحق کاکڑ کے انتخاب کے انتہائی متوقع اعلان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

اشتہار
Back to top button