بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ ، پاکستان کے عبدالحنان ایمرجنگ پلیئر قرار

انڈیا کے شہر چنائے میں کھیلی جانے والے ایشین چیمپینز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی عبدالحنان شاہد کو ایمرجنگ پلیئرز آف ٹورنامنٹ کا اعزاز مل گیا۔ 17سالہ عبدالحنان شاہد جونیئر ورلڈ کپ اور جونیئر ایشیاء کپ سمیت ایشیاء کپ، کام ویلتھ گیمز، سلطان اذلان شاہ کپ، نیشن کپ اور ایشین چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی نمائیندگی کرچکے ہیں۔

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے عبدلحنان شاہد کو ایونٹ میں ایمرجنگ کھلاڑی آف ٹورنامنٹ کا اعزاز ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

اشتہار
Back to top button