بین الاقوامی
مکہ مکرمہ میں عالمی اسلامی کانفرنس آج سے شروع ہوگی
مکہ مکرمہ میں عالمی اسلامی کانفرنس آج سے شروع ہوگی۔عالمی اسلامی کانفرنس 2 روز پر مشتمل ہوگی جس میں پاکستان سمیت 85 ملکوں کے 150 علماء شریک ہوں گے۔کانفرنس میں سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبدالطیف آل شیخ افتتاحی خطاب کریں گے۔
کانفرنس میں شرکاء سات پینلز پر مباحثہ کریں گے اور مباحثے کا موضوع ‘رواداری اور بقائے باہمی کو فروغ دینا’، ‘انتہا پسندی اور دہشت گردی’ اور’علماء کرام اور دینی محکموں کے کردار’ سمیت مسلمانوں کو درپیش دیگر مسائل پر بات کی جائے گی۔