بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور چین کا جنوبی ایشیا میں ہونے والی پیش رفت پر نقطہ نظر کا تبادلہ

جنوبی ایشیا پر پاک چین ڈائریکٹر جنرل کی سطح پر مشاورت کا تیسرا دور گزشتہ روز بیجنگ میں منعقد ہوا۔

پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا، وزارت خارجہ امور الیاس محمود نظامی نے کی جبکہ چینی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ایشیائی امور وزارت خارجہ امور لیو جن سونگ نے کی۔

دونوں فریقوں نے جنوبی ایشیا اور وسیع تر خطے میں ہونے والی پیش رفت پر نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔ بات چیت میں باہمی افہام و تفہیم اور مشترکہ خیالات کا اظہار کیا گیا۔

بیجنگ کے دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل الیاس نظامی نے چین کے معاون وزیر خارجہ نونگ رونگ سے بھی ملاقات کی جہاں پاک چین تعلقات کی مثبت سمت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button