بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان، سعودی عرب مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر متفق

پاکستان اورسعودی عرب توائی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سمندری پانی کوصاف کرنے اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔دفترخارجہ کی ترجمان ممتاززہرابلوچ کے مطابق یہ اتفاق رائے سبکدوش ہونے والے وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ انجینئرولیدعبدالکریم الخیراجی کے درمیان ملاقات میں ہوا جوایک وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔

فریقین نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے کئی پہلوئوں کاجائزہ لیا اور پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تاریخی اورگہرے دوستانہ تعلقات کی اہمیت پرزوردیا جو وقت کی ہر آزمائش پرپورے اترے ہیں۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے عالمی امورپربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

بلاول بھٹوزرداری نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک بالخصوص سعودی عرب سے سرمایہ کاری کی تیزرفتاراستعداداورسہولت فراہم کرنے کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیل کو سراہا۔بعدازاں اپنے ٹوئیٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب میں انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے تعاون میں فروغ بشمول سرکاری ونجی شراکت داری کے ذریعے وسیع مواقع موجود ہیں۔

اشتہار
Back to top button