بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر ڈالا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے  ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں قابض بھارتی فورسز نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔صدر الہام علیئوف نے کہا کہ پاکستان نے آج تک آذر بائیجانی زمینوں پر قبضے کے باعث آرمینیا کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں بنائے، ہم مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ سمیت ہر بین الاقوامی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیں گے۔

اشتہار
Back to top button