بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ترکیہ کے نائب صدر پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گئے

ترکیہ کے نائب صدر پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گئے،  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے نائب صدر کیوڈک یلماز (Cavdet Yalmaz) پاکستان کے 2 روزہ دورے پر پہنچے ہیں جبکہ وزیراعظم شہبازشریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے نائب صدر کراچی شپ یارڈ میں تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ دونوں  آج  پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں تیار ہونے والا دوسرا ملجم کلاس کورویٹ پی این ایس طارق آج  لانچ کیا جائے گا۔اس موقع پر پاکستان اور ترکیہ میں دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔ 

اشتہار
Back to top button