فیفا ویمنز ورلڈکپ، آسڑیلیا نے کینیڈا کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا
فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال میں پیر کو کھیلے گئے میچوں میں میزبان آسٹریلیا نے کینیڈا کو 0-4 کی شکست دیکر ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔دفاعی چیمپئن امریکا کے دو میچز میں ایک شکست اور ایک فتح کے ساتھ 4 پوائنٹس ہیں۔ دیگر میچوں میں جاپان نے اسپین کو 0-4 سے، زمبیا نے کوسٹا ریکار کو 1-3 سے شکست دی جبکہ نائیجیریا اور آئر لینڈ کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
گروپ بی میں آسٹریلیا کی خلاف 0-4 کی شکست کے بعد کینیڈا کو 2011ءکے بعد پہلی بار ویمنز ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے سے باہر ہونا پڑا ہے۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے عالمی ایونٹ میں گروپ اے ، بی اور سی کے میچز مکمل ہوچکے ہیں۔ جاپان نے تین میچز کھیل کر تینوں فتح حاصل کرکے 9پوائنٹس کے ساتھ ابھی تک گروپ میچز میں ٹاپ ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔اسپین نے دو میچز میں فتح کے ساتھ چھ پوائنٹس جبکہ میزبان آسٹریلیا نے بھی دو میچز میں فتح کے ساتھ چھ پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ نائیجیریا نے 5 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی ہے۔