بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کانگو میں فوجی اہلکار نے بیوی سمیت 13 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا

افریقی ملک کانگو میں فوجی اہلکار نے  بغیر اجازت اور اس کی غیر موجودگی میں بیٹے کی تدفین کرنے پر  بیوی سمیت 13 افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگو کے شمال مشرقی صوبے اتوری میں ہفتے کو فوجی اہلکار نے اس کی غیر موجودگی میں بیٹے کی تدفین کرنے پر اہل خانہ اور دیگر افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی، دو بچے اور سسرالیوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

 رپورٹس میں بتایا گیا کہ فوجی اہلکار کے بیٹے کی جمعرات کو طبعی موت ہوئی، بیٹے کے انتقال کی خبر  ملتے ہی اہلکار جو دوسرے گاؤں میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا اپنے گھر واپسی کیلئے روانہ ہوا۔تاہم فوجی اہلکار جب گاؤں پہنچا تو تب تک اس کے بیٹے کی تدفین کردی گئی تھی۔

بغیر اجازت اور اس کی غیر موجودگی میں بیٹے کی تدفین کرنے پر فوجی اہلکار نے بیٹے کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے رشتے داروں اور دیگر افراد کو جمع کیا اور غصے میں فائرنگ کردی۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کی وجہ سے اس کی بیوی اور 2 بچوں سمیت 13 افرادہلاک ہوگئے۔ 

 واقعہ کے بعد فوجی اہلکار موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔فوجی اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد میں 10 بچے بھی شامل ہیں۔

کانگو فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملہ کچھ بھی ہو، آپ کسی کی جان نہیں لے سکتے، یہ ایک بے ضابطگی کا عمل ہے جس پر  عدالتیں فیصلہ کریں گی۔

اشتہار
Back to top button