الیکشن ڈیوٹی کےلیے ٹریننگ حاصل کرنے والے سرکاری ملازمین میں معاوضہ تقسیم
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب اصغر علی ڈاھا کا ایک اور مستحسن اقدام ، الیکشن ڈیوٹی کےلیے ٹریننگ حاصل کرنے والے سرکاری ملازمین میں معاوضہ تقسیم۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب نے گورنمنٹ ہائ سکول نورپورتھل میں جاکر تحصیل نورپور تھل کے متعلقہ سرکاری ملازمین جنہوں نے الیکشن ڈیوٹی کے لیے ٹریننگ حاصل کی تھی ان کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ٹریننگ کا معاوضہ دیا ۔
پہلے ان کو الیکشن کمیشن آفس جوہر آباد میں معاوضہ کی ادائیگی ہونا تھی لیکن ان کی سہولت کےلیے شیڈول تبدیل کیا گیا۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک سرفراز احمد اعوان اور گورنمنٹ ہائ سکول نورپورتھل کے ہیڈ ماسٹر شیخ حافظ محمد عبدالروف بھی اس موقع پر موجودتھے۔
دریں اثناء تحصیل نورپورتھل کے سرکاری ملازمین نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب اصغر علی ڈاھا کا شکریہ اد کیا ہے جو ان کی سہولت کےلیے بذات خود نورپورتھل تشریف لاءے۔