بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ایپکس کمیٹی نے دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کیلئے منصوبوں کی منظوری دیدی

سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی نے زراعت، حیوانات، معدنیات ،کان کنی ، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کے لئے منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ایپکس کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ان منصوبوں پرعملدرآمداورانہیں عملی جامہ پہنانے کے لئے دلچسپی ظاہر کرنے والے سرمایہ کاروں کوبھرپورسہولیات فراہم کی جائیں۔

اجلاس میں بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر،وزرائے اعلیٰ، وفاقی وصوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام شریک ہوئے جس میںوزراء کی جانب سے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کے لئے تیارکردہ مختلف منصوبوں کاجائزہ لیا۔

ایپکس کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کی کارکردگی اورسیمینارزکے انعقاد اورمنصوبوں کے افتتاح کے ذریعے ممکنہ سرمایہ کاروں تک رسائی کی حکمت عملی پراطمینان کااظہارکیا۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم شہباز شریف سے کمشنر یورپی یونین کی ملاقات
Back to top button