بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، دیوار گرنے سے 12 افراد جاں بحق

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ہوئی جہاں وفاقی دارالحکومت میں دیوار گرنے سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کے دوران پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرگئی جس کے نتیجے میں 12 افراد دیوار کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے تلے دبی 12 لاشوں کو مشینوں کے ذریعے نکالا۔

پولیس کے مطابق گرنے والی دیوار تقریباً 100 فٹ لمبی اور 11 فٹ اونچی تھی، دیوار کی آڑ میں پل کی تعمیر کے لیے موجود مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا، حادثے کے بعد مزید افراد کی تلاش کے لیے مشین کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اشتہار
Back to top button