کھیل
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، شجر عباس 200 میٹر دوڑ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی 200 میٹر ریس میں پاکستان کے شجر عباس نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔بینکاک میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی 200 میٹر ریس میں شجر عباس نے 200 میٹر کی پانچویں ہیٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
شجر عباس نے 200 میٹر ریس 21.06 سیکنڈز میں مکمل کی، وہ مجموعی 36 رنرز میں ساتویں نمبر پر رہے، ان کی سیمی فائنل دوڑ آج شام کو ہو گی۔ پاکستان کے ہی عبدالمعید بلوچ 200 میٹر کی ہیٹ میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے، وہ اپنی ہیٹ میں 21.86 کی ٹائمنگ کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔