بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈی پی او خوشاب کا سٹی جوہرآباد اور خوشاب سے برآمد ہونیوالے اے کیٹیگری کے مرکزی جلوس کے روٹس کا وزٹ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) شائستہ ندیم ڈی پی او خوشاب نےسٹی جوہرآباد اور خوشاب سے برآمد ہونیوالے اے کیٹیگری کے مرکزی جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل نے ڈی پی او خوشاب کو روٹ ڈیوٹی پلان کے متعلق تفصیلاً بریف کیا۔
ڈی پی او نے ہدایت کی کہ جلوس روٹ پر تمام داخلی و خارجی راستوں کو قنات اور بیریئر لگا کر بند کیے جائیں۔
دوران جلوس کسی کو بھی بغیر تلاشی کے جلوس میں شامل نہ ہونے دیا جائے۔ ڈی پی او خوشاب نے روٹ چیکنگ کے دوران تمام مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانےکیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی بھی خصوصی ہدایات جاری کیں۔

اشتہار
Back to top button