زیرے کے ان فوائد سے واقف ہیں؟

مصالحہ جات اور جڑی بوٹیاں نہ صرف پکوانوں میں ذائقہ بڑھاتی ہیں بلکہ وہ صحت کے بے شمار فوائد سے لیس ہوتی ہیں، وزن کم کرنے سے لے کر ہاضمے کے مسائل کو دور رکھنے تک، باورچی خانے کے بہت سے مصالحہ جات مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

ویسے تو صبح اٹھتے کے ساتھ ہی کئی لوگ نیم گرم پانی پیتے ہوں گے لیکن اگر اس میں زیرہ ملا لیا جائے تو یہ کسی جادو سے کم نہیں کیونکہ یہ آپ کی مجموعی صحت پر گہرا اثر ڈالے گا اور آپ خود کو خوش باش اور صحت مند محسوس کریں گے۔

تو سپلیمنٹس اور ادویات لینے کے بجائے کیوں نہ وہ قدرتی چیزیں استعمال کرکے دیکھ لی جائیں جن سے فائدہ تو ہوگا لیکن نقصان کوئی نہیں ہوگا۔

 زیرے کے فوائد

* زیرہ پیٹ کے درد اور ہاضمے کے لیے بہترین ہوتا ہے، صبح سویرے بغیر کچھ کھائے پیے زیرے کا پانی پینے سے ناصرف آپ کے پیٹ درد میں بہتری آئے گی بلکہ سارا دن آپ کا معدہ ٹھیک رہے گا۔

* زیرے کا پانی میٹابولزم کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

* جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا، اس کے علاوہ صبح اٹھتے ہی زیرے کا پانی پینے سے جسم کے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں، اس کے علاوہ یہ گردوں کی صحت کیلئے بھی بہترین تصور کیا جاتا ہے۔

* وہ افراد جنہیں بار بار بھوک لگنے کی شکایت ہو اور ان کا پیٹ نہ بھرتا ہو، لگاتار صبح زیرے کا پانی پئیں، اس سے انہیں اپنے جسم میں طاقت محسوس ہوگی اور زیادہ بھوک لگنے کی شکایت بھی دور ہوجائے گی۔

* یہ قوت مدافعت بڑھانے کے ساتھ ساتھ وزن میں کمی اور جلد کو خوبصورت بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ زیرہ بھگو دیں، 10 منٹ بھگوئے رکھنے کے بعد پانی پھینک دیں اور زیرے میں نیم گرم پانی ڈالیں اور اسے پی لیں۔

آپ زیرے کو رات کو بھی پانی میں بھگو کر رکھ سکتے ہیں۔

Exit mobile version