بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے، صاحبزادہ قاضی محمد عثمان اعوان

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممبر امن کمیٹی ضلع خوشاب صاحبزادہ قاضی محمد عثمان اعوان آستانہ ءعالیہ مٹھہ ٹوانہ شریف نے کہا ہے کہ بے شک قرآن مجید کی حفاظت کرنے والی ذات اللّٰہ تعالیٰ کی ہے مگر
قرآن مجید پرعمل اور رجوع الی القرآن بھی نہایت ضروری ہے. میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے. ممبر امن کمیٹی ضلع خوشاب نے کہا کہ مسلم امہ کی بیداری وقت کی پکار ہے. بقول علامہ محمد اقبال رحمت اللہ علیہ ۔

وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہو کر

اور تم خوار ہوئے تارک قرآں
ہو کر

انہوں نے مزید کہا کہ میں اور اس درگاہ کے ساتھ جتنے بھی عقیدت مند محبین اور متوسلین منسلک ہیں سویڈن کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے عالم اسلام کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ صاحبزادہ قاضی محمد عثمان اعوان نے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اسلام دشمن طاقتوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں ۔

اشتہار
Back to top button