فتی عبدالشکوربیٹنی شہید کی زندگی، خدمات اور بالخصوص پارلیمینٹ میں اس کا کردار ہمارے لٸے مشعل راہ ہے، مقررین کا کانفرنس سے خطاب
خوشاب (خصوصی رپورٹ) سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور بیٹنی شہید جس مشن سے وابستہ تھے اس مشن کو عروج بخشنے کیلٸے ہمیں جمعیت کی صورت میں جماعت کو عروج بخشنے اور مضبوط بنانے کیلٸے اس جماعت کا ساتھ دینا ہوگا ۔مفتی عبدالشکوربیٹنی شہید کی زندگی، خدمات اور بالخصوص پارلیمینٹ میں اس کا کردار ہمارے لٸے مشعل راہ ہے ایک مثالی کردار کے مالک تھے ہم آپ اور ہماری جماعت کے ہر چھوٹے بڑے کو وہ کردار بطور عمل اپنانا چاہیئے انہوں نے کہاکہ مفتی عبدالشکوربیٹنی شہید اپنی شہرت اور شان وشوکت کیلٸے نہیں بلکہ ہمیشہ اپنی جماعت اور نظریہ کی عروج کیلٸے فکرمند رہے ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے تاجبی خیل میں منعقدہ "خدمات مفتی عبدالشکورشہید کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جس کی صدارت مولانا احمدمنیر بیٹنی کررہے تھے ۔کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طورپر جے یو آِئی آل فاٹا کے امیر مفتی محمداعجاز شینواری، صوبائی ناظم دفتر مولانا احمدعلی درویش اور مولانا دلاورخان درویش تھے جبکہ دیگر مقررین میں مفتی ضیاء اللہ حقانی، مولانا اصغرعلی، مولانا احمدمنیر بیٹنی، قاری محمدعمربیٹنی، قاری اسداللہ بیٹنی، مولانا امیرخان متقی، حافظ محمدزبیر، قاضی نثار احمد بیٹنی، اخترگل بیٹنی، جے ٹی آئی کے ضلعی صدر حافظ کلیم اللہ، مولانا اعزازاللہ، مولانا عبدالودود حقانی، مولانا جمال شاہ، ٹانک کے فقیرزادہ میربادشاہ،؛مولانا محمدابراہیم آدہمی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اس موقع پر تحصیل چیئرمین مولانا انوربادشاہ بیٹنی، مولانا مسعودالرحمٰن بیٹنی، حافظ سلیم ایڈوکیٹ سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ کانفرنس سے مقررین نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مفتی عبدالشکوربیٹنی شہید بیک وقت ایک عالم بھی تھی، مفتی بھی تھے، خطیب بھی تھے، سیاستدان بھی تھے، لیکن سب سے بڑھ کر وہ ایک مشن سے وابستہ تھے ۔