بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

میکن تھل کی معروف ادبی شخصیت نامور سرائیکی شاعر محمد یوسف سانول لنگڑیال رشتہ ازدواج سے منسلک

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) میکن تھل کی معروف ادبی شخصیت نامور سرائیکی شاعر محمد یوسف سانول لنگڑیال رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ۔ ان کی شادی خانہ آبادی کی پروقار تقریب کا انعقاد ان کے آبائی گاؤں میکن تھل میں کیا گیا ۔ جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ادبی تنظیم تھل سرائیکی چان ڑاں ادبی سنگت کے بانی و روح رواں ملک بشیر گوندل، استاد الشعراء نظیر ڈھالا خیلوی ، ابو الکلام بشیر شرر ،رمضان عاطف ، راولپنڈی سے ملک مجتبی ا عابد، ملک معید، لاہور سے چوہدری عابد ،شاہ والا جنوبی سے ملک قیصر عزیز یاور واگھرہ، سلیم سعد ، وسیم گلشن ، برکت والا/ بھکر سے عرفان والک غفوری ، صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپور تھل ملک عبدالقیوم ظفر راہداری ، نورپورتھل پریس کلب کے فاؤنڈر ممبر سینیئر جرنلسٹ ایم نوردین اور انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی چیپٹر ڈسٹرکٹ خوشاب کے میڈیا ڈائریکٹر راجہ نور الہی عاطف سمیت علاقہ بھر سے سماجی، ادبی، علمی، صحافتی، تجارتی اور سیاسی شخصیات سمیت لنگڑیال برادری نے بھرپور شرکت کی ۔

شرکائے تقریب نے نامور سرائیکی شاعر محمد یوسف سانول لنگڑیال کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر علم و ادب کے سرمایہ ء افتخار ملک بشیر گوندل نے نامور ملکی سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی اور دیگر ممتاز شعراءےکرام کا کلام پیش کر کے شادی کی تقریب کو چار چاند لگاتے ہوئے ادبی بیٹھک میں تبدیل کر دیا اور شرکائے محفل سے خوب داد و تحسین وصول کی ۔ ممتاز ادیب و ماہر تعلیم جناب ملک بشیر گوندل نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ انشاءاللہ ہماری تنظیم تھل سرائیکی چان ڑاں ادبی سنگت وطن عزیز میں پنجابی و سرائیکی شاعری کے فروخ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں ہرگز کوئی دقیقہ فر و گزاشت نہیں کرے گی اور سرائیکی وسیب کے شعراء کرام کی حوصلہ افزائی کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

اشتہار
Back to top button