بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

امریکا کے شہر لاس اینجلس کے نواح میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس ویگاس سے اڑنے والا پرائیوٹ طیارہ فرینچ ویلی ایئر پورٹ کے قریب کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

حکام کے مطابق طیارہ رن وے سے 500 میٹر دوری کے فاصلے پر گرا۔ابتدائی طور پر مرنے والے افراد کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی ہے۔رپورٹس کے مطابق طیارے گرنے کے فوراً بعد اس میں آگ لگ گئی تھی، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اشتہار
Back to top button