بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سکھوں کا کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ

خالصتان کی آزادی کیلئے کینیڈا میں سرگرم سکھ رہنما جتھے دار ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت سکھوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے سکھ رہنماؤں کو راستے سے ہٹانا چاہتا ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی ہتھکنڈے سکھوں کو خالصتان کی آزادی سے باز نہیں رکھ سکتے۔

واضح رہے کہ بھارتی مظالم سے تنگ بھارتی پنجاب میں علیحدگی پسند خالصتان تحریک کی جانب سے کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں بھارت سے علیحدگی کیلئے پرامن ریفرنڈم منعقد کروائے گئے تھے جہاں سکھوں کی بھاری اکثریت نے علیحدگی کے حق میں ووٹ کیا تھا۔

مزید پڑھیے  طالبان کے دہشتگردی ، منشیات اور خواتین سے متعلق رویے کو پرکھنا ہوگا،بورس جانسن
Back to top button