بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور  استحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  پرپابندی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری عون چوہدری نے پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکردی ہے۔

 استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون  چوہدری نے ذاتی حیثیت میں پٹیشن دائر کی ہے۔پٹیشن میں ریاست اور ملکی اداروں کے خلاف سرگرمیوں پر  پی ٹی آئی پرپابندی کی  استدعا کی گئی ہے۔

اشتہار
Back to top button