حا دثات کی روک تھا م کیلئے جس کی جو ذ مہ داریاں ہیں انہیں احسن طریقے سے نبھائے، ڈپٹی کمشنر خوشاب
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے بڑ ھتے ہوئے حا دثات اور جانی نقصانا ت کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے ہا ئی ویز،ٹریفک پولیس،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدا یت کی ہے کہ وہ حا دثات کی روک تھا م کیلئے ان کی جو ذ مہ داریاں ہیں انہیں احسن طریقے سے نبھائیں مین شہرات پر یو ٹر ن،اوور سپیڈ ینگ اور دیگر قوا نین پر شہریوں اور سٹرکات پر چلنے والی ٹرانسپورٹ پر سختی سے عملدرآمد کراوئیں۔بصورت دیگر بے احتیا طی برتنے پر متعلقہ محکمے کے افسر کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔لہذا انسانی جانوں کو مقد م سمجھا جائے۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈسٹرکٹ ڈیز اسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے ما ہانہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے تمام محکمہ جات کو ضروری ہدایات دے رہے تھے۔اجلاس میں اے ڈی سی (جی) خوشاب احمد صہیب،اے ڈی سی (آ ر) مطا ہر امین حیات، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اعجاز احمد ملک اور دیگر اے سی صاحبان کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی،ہائی ویز،ڈرینج لائیو سٹاک، سکولز ڈیپا رٹمنٹ،ایم سیز اور دیگر محکموں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں حکو مت پنجاب کی جانب سے موجودہ بدلتی ہو ئی موسمی صورتحال او ر ممکنہ سیلاب کے خطرات سے بچاؤ اور احتیا طی تدابیر اختیار کرنے اور ایمرجنسی پلان پر غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرزکو اپنی اپنی تحصیلوں میں خطرات والے علا قہ جات،ایم سیز اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو مشینری چالو رکھنے اور افرادی قوت کو بر وقت الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے سکولز ڈیپارٹمنٹ کو تمام سکولوں کے ہیڈ ماسٹر صاحبان سے لے کر نیچے عملے چوکیدار تک تمام کے ایڈریسزاور رابطہ نمبروں کی فہرستیں بنا نے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایکسین اریگشن،لائیو سٹاک،تعلیم،صحت،زراعت اور دیگر محکموں نے صدر اجلا س کو پری فلڈ انتظامات کے بارے اپنے اپنے محکموں کے پلان سے آگاہ کیا۔