بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آسڑیلوی سپنر نیتھن لیون 101 ٹیسٹ میچوں کے بعد پہلی بار ان فٹ

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر نیتھن لیون ایشز سیریز سے باہر ہو گئے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق نیتھن لیون کے سیریز سے باہر ہونے سے متعلق  کپتان پیٹ کمنز نے بتایا کہ  نیتھن لیون دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے،  نیتھن نے پنڈلی کی شدید تکلیف کے ساتھ دوسری اننگز میں بیٹنگ کی۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون 101 ٹیسٹ میچ کے بعد پہلی مرتبہ نیتھن لیون کے بغیر ہوگی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے  ایشیز سیریز کے پہلے دو  ٹیسٹ میچ جیت لیے ہیں۔پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد برمنگھم ٹیسٹ میں 2 وکٹوں جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں 43 رنز سے شکست دی تھی۔

اشتہار
Back to top button