بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب نے میڈیا کو ایام میں عید میں حادثات سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کردیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا کو عیدالاضحیٰ کے ایام میں رونما ہونے والی ایمرجنسیز کی رپورٹ کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عید کے ایام میں ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو ٹوٹل 1506کالز موصول ہوئیں جن میں سے 346ایمرجنسی کالز تھیں جن میں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 358متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کیا

عیدالاضحیٰ کے ایام میں 71روڈٹریفک کے حادثات، 216میڈیکل کی ایمرجنسیز،01 آتشزدگی کا واقعہ،01 پانی میں ڈوبنے کا واقعہ،12کرائم کے واقعات اور 45دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں ۔عید کے ایام میں 40 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ312 زیادہ متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کرتے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔پیشنٹ ریفرل سروس سے متعلق انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ 35متاثرہ لوگوں کو بہتر علاج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button