قومی
حادثات کا خطرہ،پاک فضائیہ نے قربانی کے جانوروں کی باقیات ٹھیک طریقے سے تلف کرنے کی اپیل کردی
جہازوں کوحادثات پیش آنے کے خطرات کے باعث پاک فضائیہ نے قربانی کے جانوروں کی باقیات ٹھیک طریقے سے تلف کرنے کی اپیل کردی۔عید الاضحی کی مناسبت سے پاک فضائیہ کی جانب سے ایک حفاظتی پیغام میں کہا گیا کہ عید کے موقع پر غیرمتعین جگہوں پر پھینکی جانے والی قربانی کے جانوروں کی انتڑیاں، اوجھڑیاں اور دیگر باقیات پرندوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ یہ پرندے تیز رفتار جہاز سے ٹکرا کر جہازوں، ہوابازوں اور قیمتی کی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتے ہیں۔ترجمان پاک فضائیہ نے عوام سے اپیل کی کہ قربانی شدہ جانوروں کی باقیات مخصوص کردہ جگہوں پر پھینکیں یا انہیں زمین میں دبا دیں۔