بحثیت پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب وکلاء برادری کی بھرپور خدمت کی ہے، ملک طاہر رضا بگھور
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ملک طاہررضا بگھور نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارے بزرگوں نے ہمیشہ بےلوث عوامی خدمت کی اور ہم بھی اس عظیم مشن کو جاری وساری رکھے ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےاپنے دفتر میں نورپورتھل پریس کلب کےوفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ایڈووکیٹ رانا محمد ندیم اور معروف سوشل ورکر ملک عبدالروف سگو سمیت دیگر سماجی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ اس موقع پر صحافیوں نے ایڈووکیٹ ملک طاہررضابگھور کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ ملک طاہررضابگھور نے کہا کہ بحثیت پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب وکلاء برادری کی بھرپور خدمت کی ہے جبکہ بحثیت نائب تحصیل ناظم نورپورتھل علاقہ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا ۔ انہوں نے کہا کہ سماج کی بے لوث خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے کیونکہ اللہ تعالی ا نے خدمت خلق کو بڑی فضیلت عطا کی ہے ۔ ایڈووکیٹ ملک طاہررضا بگھر نے کہا کہ انشاء اللہ حسب سابق وکلاء برادری سمیت اہلیان تھل کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا عملی کردار ادا کرنے میں ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کروں گا ۔ اس موقع پر نورپورتھل پریس کلب کے وفد نے خدمت خلق کی شاندار خاندانی روایات برقرار رکھنے پر ہردلعزیز نوجوان قانون دان ملک طاہررضا بگھور کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔