حادثات و جرائم
جیپ کھائی میں گرگئی، 3 افراد جاں بحق
خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ڈرائیور سے بے قابو ہو جانے کے بعد بدقسمت جیپ کھائی میں گرگئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جیپ بلکوٹ کے قریب جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، حادثے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بدقسمت جیپ میں سوار افراد شانگلہ کے گاؤں جٹکول سے گھر واپس جا رہے تھے جب بلکوٹ کے قریب اسے حادثہ پیش آ گیا۔