بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

بسوں میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق

نوابشاہ کے قریب دو مسافر بردار بسوں کی ٹکرکے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 41 افراد زخمی ہو گئے۔ تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے واقعے میں زخمی افراد کو تعلقہ اسپتال دوڑ  اور  پیپلز میڈیکل اسپتال نوابشاہ منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب کوئٹہ سے ملتان جانے والی مسافر  بردار کوچ میں اچانک سے آگ بھڑک اٹھی۔لیویز حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مسافر کوچ میں آتشزدگی کے بعد مسافروں کو بر وقت اتار لیا گیا تھا۔

لیویز کے مطابق آگ لگنے سے کوچ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی ہے، تاہم مسافر بردار کوچ میں آتشزدگی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

اشتہار
Back to top button