ملک محمد خالد اعوان کی راجہ ہائوس نور پور تھل آمد، راجہ نور الہیٰ عاطف کو ای ایس ٹی ان سروس پرموشن پر مبارکباد
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کے پبلک فورم کے انچارج نامور سماجی شخصیت ملک محمد خالد اعوان کی راجہ ہاوس نورپورتھل پر آمد، گورنمنٹ جی پی ایس اللہ داد نورپورتھل کے پی ایس ٹی راجہ نورالہی عاطف کو بطور ای ایس ٹی ان سروس پروموشن پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار۔ پی ایم ایل این سرگودھا ڈویژن کے ممتاز راہنما ، نامور ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک محمد خالد اعوان نے راجہ ہاوس نورپورتھل پر آکر پی ایس ٹی راجہ نورالہی عاطف کو بطور ای ایس ٹی ان سروس پروموشن پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کے سوشل میڈیا کے کوآرڈینیٹر راجہ محمد رضوان ، پی ایم ایل این یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ خوشاب کے وائس پریذیڈنٹ راجہ محمد عرفان قاسم ،سوشل ورکر ملک غلام شبیر اعوان ، راجہ محمد جاوید اور دیگر سماجی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ ملک محمد خالداعون نے راجہ نور الہی عاطف کو بہترین تعلیمی اور صحافتی خدمات پر شاندار الفاظ میں زبردست خراج بھی تحسین پیش کیا اور ان کی مزید شاندار کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر عوامی امنگوں کے ترجمان ملک محمد خالد اعوان کی تشریف آوری اور عزت افزائ پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیاگیا۔