بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آئرش کرکٹر ہیری ٹیکٹر بابر اعظم کو مات دیکر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت گئے

آئر لینڈ کے بیٹر ہیری ٹیکٹر نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا۔ہیری ٹیکٹر کو مئی 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ ملا ہے۔

آئرش بیٹر نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 113 گیندوں پر شاندار 140 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں ناقابل شکست 45 رنز بنائے تھے۔ آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کے لیےنامزدگیوں کا اعلان رواں ماہ کے آغاز پر کیا گیا تھا۔

 مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں پاکستان کے کپتان بابراعظم،  بنگلا دیش کے نجم الحسین شنتو اور آئر لینڈ کے ہیری ٹیکٹر شامل تھے۔واضح رہے کہ بابر اعظم کئی مرتبہ پلیئر آف دی منتھ کا  ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیے  سینٹرل پنجاب نے دفاعی چیمپئن خیبر پختونخواہ کو شکست دے دی
Back to top button