جموں و کشمیر
کوٹلی میں زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے 10 جاں بحق
آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹلی کے نواحی قصبے کرائی کے مقام پر زائرین کی بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا جبکہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ سے ہے جو نیریاں شریف میں عرس کی تقریبات کے اختتام کے بعد واپس گھروں کو جا رہے تھے۔ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ( ڈی ایچ کیو ) میر پور منتقل کر دیا گیا ہے۔