بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو کراچی سے گرفتار کرلیا

سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے ابراہی حیدری سے چندہ جمع کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، ملزم کالعدم تنظیم کی مالی معاونت کرتا تھا۔انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم  کے لیے فنڈ جمع کرتا تھا، ملزم کے قبضے سے چندےکی رسیدیں اور رقم برآمد کی گئی ہے، ملزم دہشتگردی کی تربیت حاصل کرنے افغانستان جانا چاہتا تھا۔

اشتہار
Back to top button