بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور پشاور چوبیس، کراچی اکتیس، کوئٹہ اکیس، گلگت سترہ، مری پندرہ اور مظفر آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات کی ہندوستانی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق جموں، اننت ناگ، شوپیاں، بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود موسم جبکہ سری نگر، لیہہ اور پلوامہ میں بارش اور آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، بارہمولہ اور پلوامہ گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تئیس، لیہہ چار، شوپیاں اور اننت ناگ بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button