قومی
روز ویلٹ ہوٹل کو تین سال کیلئے لیز پر دے دیا گیا
ریلوے اور ہوا بازی کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا قیمتی اثاثہ روزویلٹ ہوٹل نیویارک کو تین سال کے لئے لیز پر دیا گیا ہے۔لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس معاہدے سے بائیس کروڑ ڈالرز آمدن حاصل ہوگی۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سابق حکومت نے پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے ذریعے روز ویلٹ ہوٹل چلانے کا فیصلہ کیا ۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی حج پروازیں کامیابی سے جاری ہیں اور پہلی مرتبہ پروازیں کوئٹہ سے براہ راست شروع کی گئی ہیں۔