بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک

چین کے صوبے سیچوان میں لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 افراد لاپتا ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اتوار کی صبح تقریباً 6 بجے سیچوان صوبے کے جنوب میں لیشان شہر کے قریب ایک پہاڑی علاقے میں ہوئی۔رپورٹ کے مطابق چین کی سرکاری میڈیا ’سی سی ٹی وی‘ نے رپورٹ کیا کہ 180 سے زیادہ امدادی رضاکاروں کو جائے وقوع پر روانہ کر دیا گیا ہے اور تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔

موسم سے باخبر اعداد و شمار کے مطابق واقعے سے دو دن پہلے لیشان شہر شدید بارش کی زد میں تھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل اگست 2019 میں چین کے جنوبی صوبے زہجیانگ میں سمندری طوفان ’لیکمیا‘ سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور 14 لاپتا ہوگئے تھے۔

چین کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے والے سمندری طوفان سے سیکڑوں گھر تباہ اور درخت اکھڑ گئے تھے۔اس کے علاوہ 2015 میں چین کے صوبے شی جئینگ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 20 گھر تباہ ہوگئے جبکہ 7 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

اس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کم سے کم 30 تھی اور متعدد افراد لاپتا ہوئے تھے۔واضح رہے کہ جولائی 2013 میں زلزلے کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں لینڈسلائیڈنگ اور بارشوں سے 31 افراد کے ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی، جبکہ 166 افراد لاپتا اور کُل 20 لاکھ افراد متاثرہ تھے۔

اشتہار
Back to top button