بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارت، ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 233 ہو گئی

بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں مسافر ریلوں کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 233 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق اوڈیسا کے ضلع بالاسور میں مسافر ریل پٹڑی سے اتر گئی مال گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ میں بتایا کہ جائے حادثے پر امدادی کام جاری ہے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

مغربی بنگال کے چیف سیکریٹری ایچ کے ڈیویڈی نے صحافیوں کو بتایا کہ ریل کا تصادم ’بدترین حادثہ‘ ہے۔جنوب مشرقی ریاست کے ریلوے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر بتایا کہ خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ موجود ہے ۔بھارتی میڈیا نے رپورٹس میں بتایا کہ کولکتہ سے چنائی جانے والی کرومنڈیل ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی اور مخالف ٹریک پر گری اور کئی افراد تاحال دبے ہوئے ہیں۔

جنوب مشرقی ریلویز کے جنرل منیجر ارچنا جوشی نے بتایا کہ میں اس وقت تفصیلات اور ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتاسکتیں، میں دہلی میں تھی اور جائے حادثے کی طرف جا رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی ایک بڑی تعداد کو ہسپتالوں میں منتقل کی جا رہی ہیں۔ارچنا جوشی کا کہنا تھا کہ خراگپور اور دیگر قریبی اسٹیشنز سے ریلوے ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی ہیں، جہاں ریلیف اور ریسکیو کا کام جاری ہے۔

اوڈیسا کے وزیراعلیٰ نوین پارٹنیک نے کہا کہ حکام کی ترجیح زخمیوں کو ہسپتال پہنچانا اور ان کو طبی امداد فراہم کرنا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے ایشوینی ویشناؤ نے بتایا کہ اوڈیسا کے بھوبینشوار اور مغربی بنگال میں کولکتہ سے امدادی ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس، ریاستی حکومتی ٹیمیں اور ایئرفورس بھی جائے حادثے پر متحرک ہیں۔

Back to top button