بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کے زیر اہتمام ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پل دریائے جہلم کے مقام پر فلڈ موک ایکسرسائزکی تقریب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سیکرٹری /ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کے زیر اہتمام ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پل دریائے جہلم کے مقام پر فلڈ موک ایکسرسائزکی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا تھے۔ ڈپٹی کمشنرذیشان شبیر رانا نے تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سیلاب کے دوران ریسکیو کے عمل میں تمام اداروں کے درمیان کمیونیکیشن اور بھر پور تعاون کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ بروقت کاروائی کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ جانوں اور مال کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشیدنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلڈ موک ایکسرسائز کا مقصد تمام آلات کو چیک کرنا اور ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہنا ہے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پنجاب ایمرجنسی سروس کی تیاری مکمل ہے اور کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت الرٹ ہے موک ایکسرسائز میں ڈوب جانے والے لوگوں کو ریسکیو کرنے،سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کر کے بذریعہ کشتی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے

دوران سیلاب کرائم کیس یا زخمی ہونے والے افراد کو بروقت طبی امداد دے کر شفٹ کرنے کے عمل،اور تیراکی کے عمل کی ریہرسل کی گئی جس کو شرکاء نے بے حد سراہا۔موک ایکسرسائز کے اختتام پرڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانانے شرکاء کے ہمراہ پنجاب ایمرجنسی سروس او ر دیگر محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا معائنہ بھی کیا ان سٹالز میں سیلاب سے نمٹنے کے لئے جدید ساز و سامان ڈسپلے کیا گیا تھاا س بارے انجینئر حافظ عبدالرشید نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تیاری کو تسلی بخش قرار دیا فلڈ موک ایکسرسائز میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود رانا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر حیات،ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر میڈم صائمہ سلیم،سی ای او بلدیہ خوشاب شہباز گل،ڈی ڈی ایم اے کے انچار ج احمد سعید کے علاوہ محکمہ انہار،محکمہ سول ڈیفنس،محکمہ لائیوسٹاک، بہبود و آبادی،زراعت،ٹریفک پولیس،ریسکیو رضاکاروں و ریسکیو عملہ اوردیگر اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اشتہار
Back to top button