ڈی پی آئی کالجز پنجاب پروفیسر ڈاکٹر سید انصر اظہرکا دورہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز نور پور تھل
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی آئی کالجز پنجاب پروفیسر ڈاکٹر سید انصر اظہر نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز نورپورتھل کا وزٹ کیا ۔ ڈائریکٹر آئ ٹی عبدالحمید، ڈی پی کالجز پروفیسر ڈاکٹر قمر عباس اور پروفیسر فاروق گجر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ ہذا پروفیسر عبدالغفور ملک ،ٹیچنگ سٹاف، طلبا اور دیگر سٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ ڈی پی آئی کالجز نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز نورپورتھل کے مختلف کلاس رومزکا معائنہ کیا ہے ۔ انہوں نے ادارے کے بہترین نظم ونسق کو سراہا ۔ پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک نے انہیں کالج کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی اور ادارے کو درپیش مسائل بارے بھی آگاہ کیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر سید انصر اظہر نے ادارے کے بہترین نظم و نسق اور ٹیم ورک کو سراہا۔ انہوں نے کالج ڈگری لیول کی بلڈنگ اور کمپیوٹر لیب کی فراہمی کیلئے بھر پور سپورٹ کرنے کا وعدہ کیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر سید انصر اظہر نے علاقہ تھل کی مہمان نوازی کی شاندار روایات کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ معزز مہمان کو ادارے کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔ ڈی پی آئ کو علاقہ تھل کی شاندار روایت کی آمین عزت و احترام کی علامت علاقائی پگڑی بھی بندھوائی گئی ۔