خوشاب میں بھی یوم تکبیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وطن عزیز کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی یوم تکبیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ خوشاب کے دفتر میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کی ۔ تقریب میں سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان، سابق ایم پی اے کرم الہی بندیال، لائرز فورم ضلع خوشاب کے صدر ایڈووکیٹ چوہدری ارشد محمود ،پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر ملک سعد بشیراعوان ،ممتاز مسلم لیگی رہنما ملک امیر حیدر سنگھا اعوان، ملک محمد اشرف اعوان اور دیگر مسلم لیگی ورکر نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر یوم تکبیر کا کیک کاٹا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی ،ایکس ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان، ایکس ایم پی اے ملک کرم الہی بندیال ، ممتاز مسلم لیگی رسہنما ملک امیر حیدر سنگھا اعوان، پی ایم ایل این یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر ملک سعد بشیر اعوان اور دیگر مقررین نے شاندار الفاظ میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور یوم تکبیر کو پاکستان کی عظمت و وقار اور سربلندی کی علامت قرار دیا ۔یوم تکبیر کی اس شاندار تقریب کی نقابت کے فرائض ایڈووکیٹ چوہدری ارشد محمود نے بطریق احسن سرانجام دیئے ۔