قومی
راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 میں 4 جون تک توسیع کردی
راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 میں 4 جون تک توسیع کردی۔ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں جلسے جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد رہےگی، ضلع بھر میں اسلحہ کے استعمال پر بھی پابندی عائد رہے گی۔ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق حساس اداروں، پولیس افسران، خواتین اور بچوں پر نہیں ہوگا۔