قومی
القادر ٹرسٹ کیس، شیخ رشید، پرویز خٹک اور فواد چودھری کی آج اسد عمر کی کل طلبی
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں 19 کروڑ پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے معاملہ پر قومی احتساب بیورو ( نیب ) راولپنڈی نے سابق وفاقی وزراء شیخ رشید، فواد چودھری اور پرویز خٹک کو آج جبکہ اسد عمر کو 31 مئی ( کل ) کو طلب کر لیا۔شیخ رشید کو آج صبح 11 بجے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، شیخ رشید گزشتہ ہفتے بھی طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے۔
نیب راولپنڈی کی جانب سے فواد چودھری کو آج 12 بجے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔نیب نے شیخ رشید اور فواد چودھری کو القادر ٹرسٹ کیس میں بطور گواہ طلب کیا ہے۔نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو بھی 31 مئی کو طلب کیا ہے۔