بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سمیع ابراہیم گھر واپس پہنچ گئے

سینئر صحافی سمیع ابراہیم واپس آگئے ہیں، جو 24 مئی کو لاپتا ہو گئے تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سمیع ابراہیم نے مختصر ٹوئٹ میں لکھا ’شکر الحمد اللہ‘۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے فیملی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد میں مبینہ طور پر نامعلوم افراد سمیع ابراہیم کو اٹھا لیا تھا اور ان کے بارے میں کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سمیع ابراہیم کے بھائی علی رضا نے ان کے اغوا کی شکایت آبپارہ پولیس اسٹیشن میں درج کروائی ہے۔درخواست میں بتایا گیا کہ سمیع ابراہم کو سیکٹر جی-6 میں سکس ایونیو کے سروس روڈ پر 4 کاروں نے روکا جب وہ بول ٹی وی کے دفتر سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے، گاڑیوں میں سے 8 سے 10 افراد نکلے اور انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

اشتہار
Back to top button