بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

بحریہ یونیورسٹی کے طلباءو طالبات پر مشتمل ٹریفک رضاکاروں کے وفدکا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ

بحریہ یونیورسٹی کے طلباءو طالبات پر مشتمل ٹریفک رضاکاروں کے وفد نے سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔وفد کو سیف سٹی کماند اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کروایا گیا۔ڈی ایس پی سیف سٹی نے وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او سیف سٹی کی ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی سیف سٹی نے بحریہ یونیورسٹی کے طلباءو طالبات پر مشتمل ٹریفک پولیس رضا کاروں کے وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کروایا۔اس موقع پر ایس ایس پی سیف سٹی شہزادہ عمر عباس بابر بھی موجود تھے۔وفد کو ©”پکار”15-،کرائم میپنگ،بریف کیم، ای چالان،وائرلیس کنٹرول،ٹریفک کنٹرول اور ایف ایم92.4کا دورہ کروانے کے ساتھ ان کی اہمیت و افادیت اور کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ایگل سکواڈ کی ضلع بھر میں کارکردگی سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایگل کنٹرول کا بھی دورہ کروایا گیا

۔ڈی ایس پی سیف سٹی نے مزید آگاہ کرتے ہوئے وفد کو بتایا کہ وفاقی دارلحکومت کا پہلے 30 فیصد ایریا سیف سٹی کیمرہ جات کی نگرانی میں تھا ،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی خصوصی کاوشوں سے اسلام آباد میں مزید 2500 کیمرہ جات کا اضافہ کیا گیا ہے جسکی بدولت اسلام آباد کا 40 فیصد ایریا سیف سٹی کیمرہ جات کی نگرانی میں ہے۔جس سے اسلام آباد میں جرائم کی شرح کم کرنے میں سیف سٹی کیمرہ جات نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ہونے والے جرائم کا 42 فیصد سیف سٹی کیمرہ جات سے ٹریس کیا جاتا ہے۔ سی پی او سیف سٹی اسلام آباد نے اس موقع پر کہاکہ طلباء ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اسلام آبادپولیس طلباءکی بطور ٹریفک پولیس رضاکار کی گئی کاوشوں کو سراہتی ہے اور ہمیشہ انکی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔

اشتہار
Back to top button